10 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:24
دفترخارجہ نے بارہ امریکیوں کے ویزے کی درخواستیں مسترد کر دیں
آج نیوز - دفتر خارجہ نے بارہ امریکیوں کو مشکوک قرار دیکر ویزے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ درخواستیں نئے سفارتی عملے کے لئے دی گئی تھیں۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے کراچی اور کوئٹہ میں سفارتی عملے کے لئے ویزے کی درخواستیں دی گئیں تھیں۔ وزارت خارجہ نے ان افراد کی معلومات کے لئے سیکورٹی اداروں اور وزارت داخلہ سے تفصیلات طلب کی تھیں سیکورٹی اداروں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چار افراد اس سے قبل بھی سفارتی عملے میں شامل رہے ہیں اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے جبکہ آٹھ افراد کسی امریکی سیکورٹی ادارے سے وابستہ ہیں اور سفارتی عملے کی صورت میں پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے دفتر خارجہ نے ویزے کی درخواست مسترد کردی۔