تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:40

ضلعی حکومتوں کے نظام کی بحالی پرسندھ کے وزراء کو تحفظات

آج نیوز - وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد میں ضلعی حکومتوں کے نظام کی بحالی پر سندھ سے تعلق رکھنے والے وزراء نے تحفظات کا اظہار کردیا۔اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے وزراء سے ملاقات کے دوران وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا کہ دو ہزار ایک کے آرڈیننس میں کچھ نقائص تھے جن کو دور کرکے ضلعی حکومتوں کا نظام پورے سندھ میں نافذ کیا جائے گا۔ کراچی کی صورت حال اور وہاں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پر بھی کابینہ کواعتماد میں لیا گیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو مل کر کراچی کے مسئلے کامستقل حل نکالنا ہوگا، اجلاس میں وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ توانائی بحران کے جلد ازجلد خاتمے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تین برس میں توانائی کے شعبے پر تین کھرب روپے خرچ کئے گئے، تاہم بعض رکاوٹوں کی وجہ سے ثمرات سامنے نہیں آرہے،وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو ریلوے کیلئے گیارہ ارب روپے فوری جاری کرنے خصوصی عید ٹرینیں چلانے کی ہدایت کی۔فردوس عاشق اعوان نے بتایا وزیراعظم نے جانوروں کی بیرون ملک اسمگلنگ روکنے کے اقدامات اور یوٹیلٹی سٹورز کا دائرہ پورے بلوچستان اور فاٹا تک پھیلانے کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.