10 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:29
نیٹوہیلی کاپٹرتباہ کرنے والے طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
آج نیوز - امریکا نے نیٹوہیلی کاپٹرتباہ کرنے والے طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔ افغانستان میں تعینات امریکی جنرل جان ایلن نے دعویٰ کیا ہے کہ نیٹوہیلی کاپٹرکونشانہ بنانے والے طالبان جنگجووٴں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ جان ایلن نے کہا ہے کہ آٹھ اگست کو تقریباً نصف شب میں ایک آپریشن کے دوران طالبان کمانڈرمحب اللہ سمیت کئی ساتھی ہلاک کردئیے گئے ہیں۔ تاہم حملے کے منصوبہ سازکو اب تک تلاش کیا جارہا ہے۔ گزشتہ ہفتہ کو طالبان نے صوبہ میدان وردک میں نیٹو ہیلی کاپٹرمارگرایا تھا جس میں اکتیس امریکی فوجی اورسات افغان اہلکارمارے گئے تھے۔