تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:39

فرد کے بجائے اداروں کو ترجیح دی جائے،گیلانی

آج نیوز - وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحافیوں کے ساتھ تصادم کے بجائے تعاون کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہے۔فرد کے بجائے اداروں کو ترجیح دی جائے۔اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تحریک پاکستان میں صحافیوں نے شاندار خدمات سرانجام دیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صحافیوں کے ساتھ تصادم کے بجائے تعاون کا راستہ اختیار کئے ہوئے ہے۔وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں صحافت کو حقیقی معنوں میں فروغ دینا چاہتی ہے۔ اخبارات کی ڈیکلریشن کا طریقہ آسان کردیاگیا ہے۔وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ توقع ہے کہ صحافی اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت برقرار رکھیں گیاور قومی مفاد و سلامتی کے مسائل پر ذمہ داری سے کام لیں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈ کے قیام کا اعلان بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.