تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 0:34

کراچی :اسلحہ لائسنس کی منسوخی ،شہریوں میں بے چینی

آج نیوز - اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کے اعلان نے شہریوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ کمپیوٹرائزڈ لائسنس کے لئے نہ تو کوئی سینٹر ہے نہ کوئی تحریری احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ملک میں غیر قانونی اسلحے کی روک تھام کے لئے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے۔ لیکن سندھ میں اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرانے کیلئے نادرا نے کوئی سینٹر قائم نہیں کیا، بلکہ عملہ بھی احکامات سے بے خبر ہے۔ دوسری جانب محمکہ داخلہ سندھ کے عملے کو بھی واضع ہدایات نہیں ملیں، شہری کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کیلئے پریشانی کے عالم میں دھکے کھا رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے جاری ہونے والے لائسنس کو سندھ میں کمپیوٹرائز نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ سندھ چار ماہ سے کمپیوٹرائز اسحلہ لائسنس جاری کر رہا ہے۔ تاہم یہاں سے صرف سندھ کے اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔سندھ میں اسلام آباد سے جاری ہونے والے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائز کرنے کے لئے کوئی سہولت موجود نہیں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کو اعلان سے قبل عوام کو سہولت مہیا کرنے کا انتظام کرنا چاہئیے تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.