تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 0:50

سندھ :نظام سے تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ،شاہی سید

آج نیوز - عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سید نے کہا ہے کہ سندھ میں دیہی و شہری تفریق پیدا کرنے کی سازش کمشنری نظام کے خاتمے اور کالے قانون کی راتوں رات آمرانہ بحالی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کریں گے۔کراچی میں باچا خان مرکزپر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر جلال محمود شاہ نے اے این پی سندھ کے صدرشاہی سید سے ملاقات کی۔ ملاقات اتفاق کیا گیا کہ دوشہروں یا کسی ایک صوبے میں جداگانہ نظام سے طبقاتی تفریق اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچے گا۔ شاہی سید کا کہنا تھاکہ سندھ کے حقوق کے لیے ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔ سندھ کے دیہی و شہری تقسیم کے کسی بھی منصوبے کو عوام کے بنیادی حقوق کے خلاف سازش سمجھتی ہے۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے تیرہ اگست کی ہڑتال کی کال پر شاہی سید کا کہنا تھاکہ ہڑتال کی کال کی حمایت کا فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.