تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 0:50

نئے صوبوں کی تشکیل ،وفاقی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ

آج نیوز - مسلم لیگ نون پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے نئے صوبوں کے قیام کا جائزہ لینے کے لئے وفاقی کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کر دیا، صرف پنجاب کو ہدف بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سنیئر مشیر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ کی زیرصدارت نون لیگ کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے صوبے کے معاملے اور جشن آزادی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا، جو ملک بھر میں انتظامی ضرورت کے تحت نئے صوبوں کی سفارشات مرتب کرے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ نئے صوبے کے لئے صرف پنجاب کو ٹارگٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں جشن آزادی کے حوالے سے پروگراموں کی منظوری دی گئی۔ سردار ذوالفقار کھوسہ نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حلقوں میں یوم آزادی کے حوالے سے بھرپور پروگرام ترتیب دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.