11 اگست 2011
وقت اشاعت: 1:6
زرداری حکومت نے ملک کو معاشی مشکلات سے دوچار کیا ،احسن اقبال
آج نیوز - پاکستان مسلم لیگ نون کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ زرداری دور کے ڈنگ ٹپای طرز حکومت نے ملک کو بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری کردہ بیان مین احسن اقبال نے کہا کہ سندھ کے پیچیدہ معاملے کو غیرسنجیدہ طریقے سے حل کرنے پر ایک بار پھر حکومت کی نااہلی سامنے آگئی ہے۔ ثابت ہوگیا ہے کہ زرداری حکومت ملک کو درپیش مسائل حل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ہفتہ میں سندھ میں تین بار گورننس کا نظام تبدیل کیا جس کی وجہ سے انتظامی انارکی پھیلی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اس طرح آرڈینینس اور نوٹیفکیشنز جاری کررہی ہے جیسے ایک اسکول میں ہوتا ہے۔