تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:54

پشاور: دو دھماکے، 5 جاں بحق، خودکش حملہ آور خاتون ہلاک

آج نیوز - پشاور کے علاقے لاہوری گیٹ پر چند گھنٹوں کے دوران دو دھماکوں میں چار پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ خودکش حملہ آور خاتون بھی ہلاک ہو گئی۔ پہلا بم دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جس میں چار پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہو گئے تھے۔ دوسرا دھماکا پولیس چوکی کے قریب ہوا، پولیس کے مطابق دھماکا خود کش تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو خواتین خودکش حملہ آوروں نے پولیس چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔ حملے میں ایک خودکش حملہ آور خاتون ہلاک ہو گئی، جبکہ دوسری خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے خاتون خودکش حملہ آور کی لاش اپنی تحویل میں لے لی جبکہ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سڑک ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.