تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:9

برمنگھم: مارے جانیوالے پاکستانیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں

آج نیوز - فسادات کے دوران مارے جانے والے پاکستانیوں کی یاد میں برمنگھم میں شمعیں روشن کی گئیں۔ برمنگھم میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے اس مقام پر گلدستے رکھے اور شمعیں روشن کیں جہاں پاکستانی کو تیز رفتار کار نے کچل دیا تھا۔ اس موقع پر متعدد افراد نے پر امن احتجاج بھی کیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اگر پولیس شروع سے صورتحال قابو کرلیتی تو حالات اتنے نہ بگڑتے۔ مظاہرے میں مسلم کمیونٹی کے علاوہ سکھ، ہندو اور عیسائیوں سمیت ایشیائی کمیونٹی کے افراد بھی شریک ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.