تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:25

پہلا ون ڈے: آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی کی شکست کا بدلا چکا دیا

آج نیوز - آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پالیکلے میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو سود ثابت نہیں ہوسکا۔ میزبان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو سورج رندیو اور اوپل تھرنگا کے علاوہ اس کا کوئی بھی بیٹسمین آسٹریلوی باولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم بیالیسویں اوور میں ایک سو اکیانوے رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ رندیو نے اکتالیس اور تھرنگا نے چونتیس رنز کی اننگزکھیلی۔ مچل جونسن نے کیرئیر بیسٹ باولنگ کرتے ہوئے اکتیس رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا نے شین واٹسن اور مائیکل کلارک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف انتالیسویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ واٹسن نے انہتر اور کلارک نے ناٹ آوٹ تیرپن رنز بنائے۔ سورج رندیو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.