11 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39
برمنگھم ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 224 رنز پر ڈھیر
آج نیوز - انگلش ٹیم بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگزچوراسی رنزبغیرکسی نقصان کے دوبارہ شروع کرے گی۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگزمیں دو سو چوبیس رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔ برمنگھم میں شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو سہواگ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ انسٹھ کے مجموعی اسکور پر گوتھم گھمبیر بھی آوٹ ہوگئے۔ سچن ایک ڈریوڈ بائیس اور لکشمن تیس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ ایک سو گیارہ پر سات کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے پروین کمار کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ کی شرکت میں چوراسی رنز جوڑے۔ دھونی ستتر رنز بناکر اسٹورٹ براڈ کا شکار بنے۔ بھارت کی پوری ٹیم دو سو چوبیس رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ ٹم برسنین اور اسٹورٹ براڈ نے چار چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز کا شاندار آغاز کیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان پر چوراسی رنز بنالئے۔ اینڈریو اسٹراس باون اور الیسٹر کک ستائیس رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔