تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:42

نڈال مونٹریال ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

آج نیوز - عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال کروشیا کے ایوان ڈوڈج کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد مونٹریال ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے۔ دوسرے راؤنڈ کے میچ میں ایوان ڈوڈج نے ابتدائی سیٹ ہارنے کے باوجود رافیل نڈال کو شکست سے دو چار کیا۔ نڈال نے پہلا سیٹ چھ ایک سے اپنے نام کیا۔ جس کے بعد ڈوڈج نے کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے دو سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔ کروشین کھلاڑی کی فتح کا اسکورایک چھ، سات چھ اور سات چھ رہا۔ عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک ڈوکووچ نے روس کے نکولائے ڈیوڈنکو کو اسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔ سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور سات پانچ اور چھ ایک رہا۔ سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے کینیڈا کے واسیک پوسپی سل کو سات پانچ اور چھ تین سے زیر کرکے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.