تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:58

کراچی: ٹارگٹ کلنگ کیخلاف وکلاء کی ہڑتال، عدالتی بائیکاٹ

آج نیوز - وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف کراچی کی مختلف عدالتوں میں وکیلوں نے ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ کراچی میں وکلاء پر ہونے والے حملوں اور قتل کیے جانے کے لیے آج سٹی کورٹ ، ملیر کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء نے احتجاجا اپنا کام بند کر دیا اور عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا۔ وکلاء کی ہڑتال سے عدالتوں میں کام بری طرح متاثر ہوا اور عدالتوں میں آئے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وکلاء رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ کراچی میں وکلاء پر تشدد معمول کی بات ہوگئی ہے اور آئے دن وکلاء کو ٹارگٹ قتل کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ حکومت نے وکلاء کے تحفظ کے لیے اقدامات نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.