11 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:11
اسلام آباد: عمارت میں آتشزدگی، دکانیں جل کر خاکستر
آج نیوز - اسلام آباد میں تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے پندرہ سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ فائر بریگیڈ کی ایٹھ گاڑیوں نے چار گھنٹے کی کوششوں کے بعد ایگ پر قابو پالیا۔ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقے علی پور فراش میں واقع پلازے میں صبح پانچ بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی سے تین منزلہ پلازے میں واقع پندرہ سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئیں۔ فائر بریگیڈ نے چار گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پایا۔ عمارت کے مالک کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو حکام کو دی گئی تھی تاہم امدادی ٹیمیں تاخیر سے پہنچنے پر آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔ جس سے کروڑوں روپے کا سامان جل گیا ہے۔ تباہ ہونے والی زیادہ تر دکانیں ہارڈ ویئر کی تھیں۔ ایتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔