11 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:3
نٹربینک: روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 86 روپے 35 پیسے پر پہنچ گیا
آج نیوز - انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی سے ڈالر چھیاسی روپے پینتیس پیسے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو اسی پیسے، برطانوی پاؤنڈ پچاس پیسے اور ڈالر دس پیسے سستا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران انٹربینک میں روپے کی قدر میں پانچ پیسے کمی ہوئی۔ جس سے ڈالر چھیاسی روپے تیس پیسے سے بڑھ کر چھیاسی روپے پینتیس پیسے پر پہنچ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے مستقبل میں روپے پر دباؤ میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ ادھر بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں دیگر اہم کرنیسوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ جس کے باعث مقامی اوپن مارکیٹ میں یورو اسی پیسے کم ہو کر ایک سو تیئیس روپے اسی پیسے، برطانوی پاؤنڈ پچاس پیسے کمی سے ایک سو چالیس روپے پچاس پیسے اور ڈالر دس پیسے سستا ہو کر چھیاسی روپے بیس پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔