تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:14

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان

آج نیوز - عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، چار روز کے دوران سونے کی قیمت ایک سو تیس ڈالر بڑھ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی فروخت لیکن کموڈیٹی میں خریداری کا رجحان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے اور چاندی میں محفوظ سرمایہ کاری کے باعث خریداری نمایاں ہے۔ گزشتہ نیویارک سیشن کے اختتام پر سونا باون ڈالر اضافے سے بلند ترین سطح ایک ہزار سات سو بانوے ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ جبکہ ایشیائی مارکیٹ میں فی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح اٹھارہ سو تیرہ ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔ سنگاپور مارکیٹ میں قیمت سترہ سو نوے ڈالر فی اونس دیکھی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.