11 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:19
پشاور دھماکے: شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
آج نیوز - پشاور بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ دھماکا صبح سات بجکر پانچ منٹ پر اْس وقت کیا گیا جب پولیس وین اہلکاروں کو لیکر لاہور گیٹ سے گزر رہی تھی۔ پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم ایک ٹھیلے پر نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے ایک راہ گیر بچہ اور وین میں موجود چار پولیس اہلکار موقع پر شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں شہید ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔