تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:20

انجنوں کی تعداد میں کمی کے باعث 62 ٹرینیں منسوخ

آج نیوز - پاکستان ریلوے کی باسٹھ ٹرینیں منسوخ کرنے اور کراچی سے پشاور مین لائین پر انجن پٹٹری سے اترنے کے بعد ٹرینیں گیارہ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔ لاہور میں ریلوے ذرائع کے مطابق دستیاب انجنوں کی تعداد کم ہو کر ایک سو بیس رہ گئی ہے جس کے نتیجے میں باسٹھ ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا، صورتحال بہتر نہ ہونے پر مزید ٹرینیں بند کی جا سکتی ہیں۔ باسٹھ ٹرینوں کو کینسل کرنے کے بعد اب لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی اور بعض ایکسپریس اور میل ٹرینوں کی تعداد ایک سو اٹھائیس تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق لاہور میں روزانہ اٹھاسی گاڑیاں آتی تھیں، جو اب اکیاون رہ گئی ہیں۔ جمعرات کو لاہور ملتان ٹریک پر انجن پٹڑی سے اتر جانے کے باعث خانیوال، اوکاڑہ اور ملتان اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی آمدورفت کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا جس سے تمام ٹرینیں گیارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ سب سے زیادہ لیٹ کوئٹہ ایکسپریس ہے، جو صبح ساڑھے آٹھ بجے کے بجائے رات ساڑھے نو بجے لاہور پہنچے گی۔ اس دوران کراچی سے آنے والی عوام ایکسپریس، تیز گام، جعفر ایکسپریس، قراقرم اور نائٹ کوچ گیارہ گھنٹے کی تاخیر سے منزل پر پہنچ رہی ہیں۔ جبکہ لاہور سے فیصل آباد اور سیالکوٹ کی پسنجر گاڑیاں اور فریٹ سروس بدستور بند ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.