تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:46

مونٹریال ماسٹرز ٹینس: عالمی نمبر ایک فیڈرر ایونٹ سے باہر

آج نیوز - رافیل نڈال کے بعد سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بھی مونٹریال ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ مونٹریال میں جاری ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں تھرڈ سیڈ راجر فیڈرر کو فرانس کے جوولفریڈ سونگا نے تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ سونگا نے سات چھ، چارچھ اورچھ ایک کے اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ فیڈرر، رافیل نڈال اوراینڈی مرے کے بعد ایونٹ سے باہر ہونیوالے تیسرے سیڈڈ کھلاڑی ہیں۔ تیسرے راؤنڈ کے ایک اورمیچ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک ڈوکوچ نے کروشیا کے مارن سلیچ کو اسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔ سرب کھلاڑی نے سات پانچ اورچھ دوسے فتح سمیٹتے ہوئے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ففتھ سیڈ فرانس کے گیل مونفلز نے سربیا کے وکٹر ٹروئیکی کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود تین چھ ، سات چھ اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.