17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:47
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ کوارٹر فائنل: میکسیکو، کولمبیا تیاریوں میں مصروف
آج نیوز - بوگوٹا میں میکسیکو اور کولمبیا کی ٹیمیں انڈر ٹوئنٹی فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ میکسیکو کی ٹیم نے کیمرون کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ میزبان کولمبین ٹیم نے کوسٹا ریکا کو تین دو سے مات دے کر آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی ہے۔ میکسیکو کے گول کپپر کرسٹیان پٹینو کا کہنا ہے کہ کولمبیا کی ٹیم مضبوط ہے جبکہ اسے ہوم گراونڈ اورہوم کراوڈ کا ایڈوانٹج بھی حاصل ہوگا۔ کولمبین فارورڈکا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ کھیل کے آغاز میں ہی گول کرکے میکسیکوپردباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔