تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:47

موبائل فونز کی درآمد پر 44 ارب 69 کروڑ روپے خرچ

آج نیوز - اربوں ڈالر مقروض اور مالی خسارے کی شکار پاکستانی معیشت میں گزشتہ مالی سال نئے اور جدید موبائل فون کی درآمد پر چوالیس ارب انہتر کروڑ روپے خرچ کر دیئے گئے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال دوہزار دس میں موبائل فون کی درآمد پر چھبیس ارب چوالیس کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔ پاکستان میں موبائل فون کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، صارفین جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسمارٹ فونز کی خریداری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ گذشتہ مالی سال موبائل فونز کی درآمد میں ستر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی فیصد موبائل فون چین سے درآمد کئے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.