تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:47

لائیواسٹاک کی پیداوار کیلئے 3.98 فیصد اضافے کا ہدف مقرر

آج نیوز - رواں مالی سال لائیواسٹاک کی پیداوار کے لئے تین اعشاریہ نو آٹھ فیصد اضافے کا ہدف مقرر کر دیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے سالانہ پلان دوہزار گیارہ دوہزار بارہ کے مطابق رواں مالی سال گوشت کی پیداوار کا تخمینہ تیس لاکھ چھپن ہزار ٹن لگایا گیا ہے، گذشتہ مالی سال گوشت کی پیداوار انتیس لاکھ انتالیس ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال میں گائے کی گوشت کی پیداوار کا ہدف چار فیصد اضافے سے سولہ لاکھ پچیس ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بکرے کا گوشت تین اعشاریہ نو فیصد اضافے سے چھ لاکھ آٹھ ہزار ٹن رہنے کا اندازہ ہے۔ پولٹری کی پیداوار سات لاکھ انتیس ہزار ٹن کے مقابلے میں سات لاکھ اٹھاون ہزار ٹن رہے گی، جس میں تین اعشاریہ نو سات فیصد اضافہ کیا جائے گا، جبکہ دودھ کی پیداوار کا ہدف چار فیصد اضافے کے ساتھ چار کروڑ اٹھاون لاکھ تیراسی ہزار ٹن ہے، انڈوں کی پیداوار تین اعشاریہ نو سات فیصد اضافے سے ایک کروڑ تیئیس لاکھ رہے گی، جو گذشتہ مالی سال ایک کروڑ تیرہ لاکھ تھی۔ مچھلی کی پیداوار کے لئے نو لاکھ چھپن ہزار ٹن کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.