17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:47
اسٹیٹ بینک نے ٹریژری بلز خرید کر منی مارکیٹ کو رقم دیدی
آج نیوز - اسٹیٹ بینک نے ریورس ریپو آپریشن کے زریعے ایک سو بتیس ارب پچیس کروڑ روپے مالیت کے ٹریژری بلز خرید کر منی مارکیٹ کو رقم فراہم کر دی۔ مرکزی بینک بلز پر تیرہ اعشاریہ ایک پانچ فیصد سالانہ شرح منافع ادا کرے گا۔ مرکزی بینک کو بلز کی نیلامی کے لئے بینکوں سے ایک سو پینتالیس ارب پچیس کروڑ روپے کی پیش کشیں موصول ہوئی تھیں۔