تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:47

لندن فسادات: زخمی ہونے والا ایک اور شخص چل بسا

آج نیوز - لندن فسادات میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص چل بسا۔ ایک ہفتے کے دوران ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے مطابق اڑسٹھ سالہ شخص رچرڈ مینگیٹن لندن کے مغربی علاقے میں واقع ایک اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ منگل کے روز آگ بجھانے کے دوران حملے میں زخمی ہوا تھا۔ اس کے سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کی تصویر بھی جاری کی ہے۔ انتیس سالہ شخص مارک ڈگن کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے فسادات میں اب تک پانچ افراد مارے جاچکے ہیں۔ جن میں تین پاکستانی بھی شامل ہیں۔ پولیس ہلاکتوں کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.