تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:47

برمنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ کی بھارت کے خلاف پوزیشن مضبوط

آج نیوز - برمنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ کی بھارت کے خلاف پوزیشن مضبوط ہوگئی۔ میزبان ٹیم نے بھارت پر دو سو بتیس رنز کی برتری حاصل کرلی۔ برمنگھم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز چوراسی رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی تو اینڈریو اسٹراس اور ایلسٹر کک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لئے ایک سو چھیاسی رنز کی شراکت قائم کی۔ اسٹراس ستاسی رنز بناکر شرما کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ این بیل چونتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پیٹرسن نے کک کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ میں ایک سو بائیس رنز کا اضافہ کیا۔ پیٹرسن تریسٹھ رنز بناکر پروین کمار کا شکار بنے۔ انگلینڈ نے دوسرے روز کے اختتام تک پہلی اننگ میں تین وکٹوں پر چار سو چھپن رنز بنالئے ہیں۔ ایلسٹر کک ایک سو بیاسی اور ایوائن مورگن چوالیس رنزبناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.