17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:47
ہنگامہ آرائی کے اسباب پربرطانیہ دوحصوں میں تقسیم
آج نیوز - ہنگامہ آرائی کے اسباب پربرطانیہ دوحصوں میں تقسیم ہوگیا۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پرپولیس فنڈنگ میں کٹوتی نہ کرنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا۔ پولیس نے تقریباً چھ سو افراد پرہنگامہ آرائی کے الزامات عائد کردئیے۔برطانیہ ہنگامہ آرائی کی اسباب کے حوالے سے دوحصوں میں تقسیم ہوگیا،ایک حصہ سمجھتا ہے کہ غربت اوربیروزگاری اہم ترین وجہ ہے جبکہ دوسرا پولیس کے نظام میں خرابیوں کواصل وجہ قراردے رہا ہے۔ برطانیہ میں اپوزیشن نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پر دباؤ ڈالا ہے کہ حالیہ معاشی اصلاحات میں مجوزہ پولیس فنڈنگ کی کٹوتی نہ کی جائے،اپوزیشن رہنما ایڈ میلی بینڈ نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے نام پرکٹوتیاں معاشرے کیلئے مہلک ہیں۔ کمیونٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے اصل اسباب غربت، بیروزگاری اورحالیہ معاشی اصلاحات ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ صورتحال انتہائی غیرمعمولی تھی اس لیے امن قائم کرنے میں وقت لگا،پولیس نے چھ سو افراد پرہنگامہ آرائی کے الزامات عائد کیے ہیں۔