تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:47

خادم اعلیٰ پنجاب کا اپنا گھر ڈوب گیا

آج نیوز - لاہور کی بارش کا نیا رنگ، دوسروں کو پانی سے نکالنے والے خادم اعلیٰ پنجاب کا اپنا مکان پانی میں ڈوب گیا۔ ماڈل ٹاؤن کا علاقہ سیلاب سے متاثرہ علاقے کا منظر پیش کررہا ہے، مکینوں کا کہنا ہے کہ خود ڈوبنے والے ہمیں کیا بچائیں گے۔یہ منظر جنوبی پنجاب کے بدترین سیلاب کا نہیں ہے بلکہ لاہور کے پوش علاقے ماڈل ٹاؤن کی وہ جگہ ہے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف رہائش پذیر ہیں، اس کے ساتھ ن لیگ کے قائد نواز شریف کی پرانی رہائش گاہ بھی موجود ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اسکواڈ کے ساتھ بجلی کی سی تیزی سے اس احاطے میں داخل ہوتے مگر اب تو کشتی کے بغیر یہاں سے گزرنا محال ہے۔ امداد کرنے والی پولیس خود دریا برد ہوچکی ہے۔خادم اعلیٰ پنجاب کا گھر چاروں اطراف پانی میں ڈوبا ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جن کے اپنے گھر ڈوب چکے وہ انہیں کیسے نکالنے آئیں گے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی انتظامیہ، واسا اور مون سون کیلئے قائم ریسکیو ٹیمیں سال بھر بہتی گنگا سے ہاتھ دھوتی رہیں مگر اب اس گنگا میں ڈوبتی ناؤ کو بچانے کوئی نہیں پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.