تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:47

ہر بات پر لانگ مارچ نہیں کیا جا سکتا،نوازشریف

آج نیوز - مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر بات پر لانگ مارچ نہیں کیا جا سکتا۔ ملکی مسائل حل کرنے میں ناکامی پر عوام حکمرانوں کا محاسبہ کریں۔ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں انٹرنیشنل یوتھ ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ حکومت کو گرا کر شہید بنانا نہیں چاہتے۔ حکومتی کرپشن اور دیگر معاملات پر کڑی نظر ہے۔ زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے آنے والاپیسہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خرچ کیا جانا افسوسناک ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ جن لوگوں نے حکمران جماعت کو ووٹ دیئے یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملکی مسائل کے حوالے سے حکومت کا محاسبہ کریں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ انیس سو اکیانوے میں شروع ہونے والا ترقی کا دور جاری رہتا تو پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔ آج بھی جمہوریت کے سائے تلے ترقی کی وہی رفتار ہوتی تو ملک میں لوڈ شیڈنگ، انہاپسندی اوربیروزگاری نہ ہوتی۔مسلم لیگ ن نے قائد نے کہا کہ ایک روشن مستقبل کے لئے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ملکی معاملات چلانے کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.