17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:47
قومی اسمبلی نے کراچی اور کوئٹہ کے حالات پر پارلیمانی کمیٹی بنا دی
آج نیوز - قومی اسمبلی نے کراچی اور بلوچستان میں قیام امن کے جائزے کیلئے متفقہ قرارداد کے بعد پارلیمانی کمیٹی بنانے کی منظوری دیدی۔ جو دو ماہ میں اپنی جائزہ رپورٹ ایوان میں پیش کریگی۔قومی اسمبلی میں کراچی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پرجاری بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں صورتحال اب بہتر ہو رہی ہے،وزیر داخلہ نے کہا کہ طالبان کے لئے جو لوگ کام کررہے ہیں طالبان انہیں 25ہزار سے زائد تنخواہ دیتے ہیں جبکہ ہمارے اہلکاروں کی تنخواہیں 15 ہزار سے بھی کم ہیں۔رحمان ملک نے اسپیکر کو تجویز کی کہ کراچی اور بلوچستان میں قیام امن اور حالات کا جائزہ لینے کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جس پر ایوان نے متفقہ قرارداد کے ذریعے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی منظوری دیدی جو دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کریگی۔