تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:47

محمد یوسف نے دلبرداشتہ ہوکر کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

آج نیوز - قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے انٹرنیشنل کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے پی سی بی کے رویئے سے دلبرداشتہ ہوکر ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنیکا فیصلہ کیا ہے۔سابق کپتان نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں محمد یوسف لاہور کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ محمد یوسف واپڈا کی جانب سے پہلے ہی کرکٹ نہیں کھیل رہے۔ یوسف نے قائداعظم ٹرافی میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔ رواں ماہ اٹھائیس کھلاڑیوں کو چھ ماہ کے لئے دئیے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی یوسف کا نام شامل نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق ایل سی سی اے بھی یوسف کوسلیکشن کیلئے زیرغورنہیں لارہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.