تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:47

چنیوٹ:موبائل چوری کرنے پر نوجوان کی بھنویں اور مونچھیں مونڈھ دی گئیں

آج نیوز - چنیوٹ میں شہریوں نے ایک موبائل چوری کرنے پر نوجوان کے سر کے بال ،بھنویں اور مونچھیں مونڈھ کر شہر کا چکر لگوایا ،پولیس نے قانون ہاتھ میں لینے پر تین افراد کو گرفتار کرلیا۔چنیوٹ کے علاقے بھوآنہ شہر کے مین روڈ پر واقع دوکان سے ایک لڑکا قیمتی موبائل چرا کر بھاگ نکلا،جس کا پیچھا کرکے اسے پرانا لاری اڈہ کے قریب پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،دکانداروں نے موبائل برآمد کرکے چور کے سر کے بال،بھنویں اور مونچھیں مونڈنے کے بعد منہ کالا کیااور پھر اسے گدھے پر بیٹھا کرپورے شہرکا چکر لگوایا،پولیس نے قانون ہاتھ میں لینے پر تشدد کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے کر کارراوئی شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.