17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:48
حیدرآباد:قوم پرست جماعتوں کی ہڑتال کی اپیل پرصورتحال کشیدہ
آج نیوز - قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پر حیدرآباد میں صورتحال کشیدہ نامعلوم افراد نے 3گاڑیوں کو آگ لگادی ۔سندھ میں کمشنری نظام کے خاتمے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے تیرہ اگست کو ہڑتال کے اعلان کے بعد حیدرآباد میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ، نامعلوم شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کے سامنے لیاقت میڈیکل یونی ورسٹی کی بس، ٹھنڈے سڑک پر اسٹیٹ بینک کے قریب واپڈا کی ڈاکٹسن اور ہل ٹاپ چاڑی کے قریب نجی کوریئر کمپنی کی سوزوکی پک اپ کو آگ لگادی۔حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا اور رات گئے تک کھلنے والے بازار بند ہوگئے۔پولیس کے مطابق شہر کے حساس مقامات پر پولیس کے اضافے نفری تعینات کردی گئی ہیاور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔