17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:48
کراچی :پولیس پیٹرولنگ میں اضافے کی ہدایت
آج نیوز - وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ پولیس پیٹرولنگ کوبڑھایا جائے اور رمضان میں تجارتی مراکز اور بازاروں میں پولیس کی نفری بڑھائی جائے۔وزیراعلیٰ ہاوٴس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے ہدایت کی کہ کراچی میں امن و امان کی مکمل بحالی کیلئے مزید انتظامات کئے جائیں ، اجلاس میں دہشت گردوں اورشرپسندوں کے خلاف بلا امتیازکارروائی کرنے اور دہشتگردوں کا قلعہ قمع کرنے کیلیے موثرعملی اقدامات پربھی غور کیا گیا ،اجلاس میں وزیرداخلہ سندھ منظوروسان، آئی جی پولیس سندھ واجد درانی اورپولیس کے دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔