17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:48
گجرات:دو سگے بھائی کزن سمیت قتل
آج نیوز - گجرات میں افطاری کیلئے دوست کے گھر جانے والے دو سگے بھائیوں کو کزن سمیت قتل کرکے لاشیں الگ الگ مقامات پر پھینک دی گئیں۔گجرات کے علاقے منگووال کے رہائشی تین نوجوان مبشر ، مظفر ،ان کا کزن مزمل نواحی گایں ککہ میں اپنے دوست کی طرف سے دی گئی افطاری پرگئے،جہاں سے واپس نہ آنے پر اہل خانہ نیتلاش شروع کر دی،تاہم مظفر اور مزمل کی نعشیں دریائے چناب کے کنارے بیلہ چک گل سے ملی ہیں،جن کو قتل کرنے کے بعد آپس میں باندھ دیا گیا تھا جبکہ تیسرے نوجوان مبشر کی نعش شیخ عبداللہ کے دربار کے قریب سے ملی۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیں اور تفتیش شروع کردی ہے۔