17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:49
میرپورآزاد کشمیر: مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق
آج نیوز - میرپورآزاد کشمیر میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ میرپور کے سیکٹر ایف ٹو کچی آبادی میں بارش کے بعد رات گئے مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے میاں بیوی اور انکے دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ سحری کے وقت اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں لیکن اس وقت ملبے میں دبنے والا کوئی بھی شخص زندہ نہیں تھا۔ مقامی لوگوں نے ملبے سے لاشیں نکال لی ہیں۔ مرنے والوں میں پینتیس سالہ محمد صدیق، اسکی بیوی صغریٰ ، تین سال کی بچی مقدس اور ڈیڑھ سال کا بچہ نوید شامل ہے۔