تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:49

کراچی: چینی مزید مہنگی، فی کلو 76 روپے کی ہو گئی

آج نیوز - شوگر ملوں نے چینی کی ایکس مل قیمت مزید بڑھا دی، ہول سیل میں قیمت تہتر روپے اور ریٹیل میں چھہتر روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔ کراچی جوڑیا بازار ہول سیل ڈیلرز کے مطابق شوگر ملز کی جانب سے ایکس مل قیمت پچاس پیسے اضافے سے اکہتر روپے پچانوے پیسے فی کلو ہوگئی۔ جس سے سو کلو بوری پچاس روپے بڑھ کر سات ہزار تین سو روپے پر پہنچ گئی۔ ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی کا دام پچاس پیسے اضافے سے تہتر روپے فی کلو ہوگیا۔ گزشتہ چار روز کے دوران قیمت میں تین روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادھر کراچی ریٹیلرز گروسرز گروپ کے جنرل سیکریٹری فرید قریشی کا کہنا ہے ہول سیل میں قیمت میں اضافے کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں چینی چہتر روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.