17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:49
امریکا میں دہشتگردی کے خطرات کم نہیں ہوئے، اوباما
آج نیوز - صدر براک اوباما نے کہاہے کہ امریکا میں دہشت گردی کے خطرات کم نہیں ہوئے۔ پہلے دہشت گردی گروپ کی شکل میں ہوتی تھی اب کوئی ایک دہشتگرد تباہی پھیلا سکتا ہے۔ ریاست آئیوا میں سی این این سے گفتگو میں صدر اوباما نے کہا کہ امریکی ادارے ممکنہ خطرات کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور ملک میں جاری سخت حفاظتی انتظامات ختم نہیں کئے جارہے۔ یہ اب امریکیوں کے فرائض میں شامل ہیں۔ نائن الیون کے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر اوباما نے اگرچہ القاعدہ کو پہلے کی طرح سخت خطرہ قرار نہیں دیا۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ کوئی شخص انفرادی حیثیت میں بھی تباہی پھیلا سکتا ہے۔