تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:49

پاکستان سے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، پنیٹا

آج نیوز - امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہاہے کہ القاعدہ کو سب سے زیادہ نقصان امریکا نے پہنچایا۔ جبکہ وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کہتی ہیں پاکستانی طالبان مفاہمتی عمل کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پاکستانی طالبان سے کسی بھی معاہدے کے خلاف ہیں۔ واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں امریکا کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ کرنل قذافی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ لیبیائی رہنما کے دن گنے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب امریکا کی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستانی طالبان کو مفاہمتی عمل کا فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔ دہشت گردوں سے معاہدے نہیں کرسکتے،پاکستان میں موجود دہشت گرد پاکستان کیلئے بھی خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی یہ بحث جاری ہے کہ دہشتگردوں سے کیسے نجات حاصل کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.