17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:49
پاکستان کا کسی دہشتگرد تنظیم سے کوئی رابطہ نہیں، امریکی محکمہ خارجہ
آج نیوز - پاکستان کو دہشتگردی سے منسلک کرنے کیلئے بھارتی صحافیوں نے امریکی محکمہ خارجہ کی معمول کی بریفنگ کے دوران غیر ضروری سوال پوچھ کر اہم سوالات کے جوابات دبا دیئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ واشنگٹن میں لیبیا کا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور لیبیائی سفارتخانوں کے منجمد اثاثے بحال کیے جارہے ہیں۔ بھارتی صحافیوں نے ترجمان سے سوال کیا کہ دہشتگرد تنظیموں سے پاکستان حکومت رابطے میں ہے تو اس پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تردید کرتے یوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا کا اہم اتحادی ہے اوردونوں میں اعتماد کی فضا قائم ہے۔ امریکی حکومت ہر معاملے میں پاکستان سے براہ راست رابطے پر ہے۔ پاکستان حکومت کا کسی دہشتگرد تنظیم سے کوئی رابطہ نہیں۔