تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:49

بیت اللہ محسود کا قریبی ساتھی فضل محسود عدم ثبوت کی بنا پر رہا

آج نیوز - کراچی سے گرفتار بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی فضل محسود کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیاگیا۔ سی آئی ڈی نے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی اور طالبان کمانڈر فضل محسود کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق ملزم فضل محسود کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ فضل محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ فضل محسود نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ دو سال قبل بیت اللہ محسود علاج کے لئے کراچی آیا تھا اور اس کے گھر پر قیام کیا تھا۔ ملزم پر کالعدم تحریک طالبان کی مالی مدد کے لئے لوگوں کو اغواء کرنے کا الزام ہے۔ ایف آئی آر میں فضل محسود پرصرف ناجائز اسلحہ رکھنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی نے عدم ثبوت پر فضل محسود کو رہا کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.