تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:49

برطانیہ: دس سال میں 400 افراد کا ماورائے عدالت قتل

آج نیوز - برطانیہ میں دس سال کے دوران چار سو افراد ماورائے عدالت قتل کردیے گئے۔ قتل میں ملوث کسی پولیس اہلکار کو آج تک سزا نہیں دی گئی۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق برطانوی پولیس بلا امتیاز فائرنگ کرکے متعدد افراد کو ہلاک کرچکی ہے۔ ایجنسی کے مطابق حالیہ فسادات کا سبب بنے والا قتل کوئی نئی بات نہیں۔ برطانیہ میں اس سے پہلے بھی واقعات ہوتے رہے ہیں۔ حال ہی میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران مظاہروں میں شریک اخباربیچنے والے کو پولیس نے بے رحمی سے قتل کیا اور اسے دوسرا رخ دینے کی کوشش کی۔ ایک برطانوی گلوکار کوبھی پولیس موت کے گھاٹ اتارچکی ہے۔ دس سال کے دوران کئی افراد پولیس کے ہاتھوں قتل ہوئے کسی اہلکار کو آج تک کوئی سزا نہیں دی جاسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.