تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:49

غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، مزید 2 فلسطینی شہید

آج نیوز - غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے۔ صیہونی فوج کی بمباری اور فائرنگ سے مزید دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے قریب بلاجواز بمباری کی۔ جس میں ایک فلسطینی موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ حملے میں چار فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ جس کے جسم پر متعدد گولیوں کے نشانات ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق نوجوان نو گو زون ایریا میں داخل ہوا تھا۔ لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہوا کہ اسکے پاس کوئی ہتھیار تھا یا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.