17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:49
برطانیہ: فسادات کو ہوا دینے کا جرم، 2 افراد کو 4 سال قید کی سزا
آج نیوز - برطانیہ میں فسادات کو ہوا دینے کے جرم میں دو افراد کو چار سال قید کی سزا سنادی گئی۔ دونوں افراد پر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پرفسادات کو ہوا دینے کا الزام تھا۔ ان افراد نے سوشل ویب سائٹ پر لوگوں کو فسادات میں حصہ لینے کا کہا۔ دونوں افراد کا تعلق برطانیہ کے شمال مغربی علاقے سے ہے۔ عدالت نے دونوں افراد کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے جو برطانیہ میں فسادات کے ذمرے میں اب تک کسی شخص کو سنائی جانے والی سب سے طویل سزا مانی جاتی ہے۔ پراسیکیوٹرمیک روب کا کہنا ہیکہ ویب سائٹ سے فسادات کو کافی حد تک ہوا دی۔