17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:49
بھارت: چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا
آج نیوز - بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ انڈین ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ کے انعقاد کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے پی ایچ ایف سے دو دن کا وقت مانگ لیا۔ بھارتی شہروں چندی گڑھ اور جالندھر میں انیس ستمبر سے شروع ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور میزبان بھارت کی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی لیکن نیوزی لینڈ کی معذرت سے ٹورنامنٹ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ انڈین ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف سے رابطہ کیا ہے اور ٹورنامنٹ کے انعقاد یا ملتوی کئے جانے کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے دو دن کی مہلت مانگی ہے۔ آئی ایچ ایف اٹھارہ اگست کو ٹورنامنٹ کے حتمی فیصلے کے بارے میں پی ایچ ایف کو آگاہ کرے گی۔