تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:50

انجم عقیل فرار کیس: ملزمان کیخلاف چالان پیش کرنے کی ہدایت

آج نیوز - راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس حراست فرار کیس میں انجم عقیل سمیت انتیس ملزمان کا چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کی سرزنش کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک محمد اکرم اعوان نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف پولیس حراست سے فرار کیس کی سماعت کی۔ تمام انتیس ملزمان فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان پیش نہیں کیا اور مزید مہلت طلب کی۔ جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ پر ملزمان کے خلاف مکمل چالان پیش کیا جائے۔ مقدمے کی آئندہ سماعت چوبیس اگست کو ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.