تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:50

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

آج نیوز - آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، پشاور، بنوں، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش جوہر آباد میں چالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں تیس، سرگودھا میں چوبیس، کاکول میں دس، بالاکوٹ، گڑھی دوپٹہ میں نو، مظفر آباد، پشاور میں سات اور راولپنڈی میں چھ ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.