17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:50
زمبابوے نے بنگلہ دیش کیخلاف تیسرا ون ڈے بھی جیت لیا
آج نیوز - زمبابوے نے بنگلہ دیش کو تیسرے ون ڈے میں پانچ رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے مقررہ پچاس اوورز میں ٹاٹینڈا تائبو اور ماساکڈزا کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو پچاس رنزبنائے۔ تائبو نے تیراسی اور ماساکڈزا نے چوہتر رنز کی اننگز کھیلی۔ روبیل حسین نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مشفق الرحیم کی سنچری کے باوجود مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور آخری اوور میں دو سو پینتالیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔۔ مشفق الرحیم نے ایک سو ایک رنز بنائے۔ پروسپر اتسیا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔