تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:50

عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں 3 سال کی بلند سطح کے قریب

آج نیوز - عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح کے قریب آگئی ہیں۔ ورلڈ بینک رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر مکئی اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جولائی کے مہینے میں ورلڈ بینک فوڈ پرائس انڈیکس میں تینتیس فیصد اضافہ ہوا۔ اور یہ دوہزار آٹھ کی ریکارڈ سطح کے نزدیک آگیا ہے۔ جولائی کے مہینے میں مکئی کی قیمت میں چوراسی فیصد اور شکر کی قیمت میں باسٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عالمی بینک کے صدر کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے اور خوراک کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے ہمیں تشویش ناک صورتحال کا سامنا ہے۔ اس وقت طلب اور دستیاب ذخائر کا تناسب انیس سو ستر کی دہائی کی کم ترین سطح پر موجود ہے۔ ایسی صورت میں اجناس کی پیداوار میں معمولی اتار چڑھاؤ بھی گہرے اثرات مرتب کرے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خوراک اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی سطح پر افراط زر پر دباؤ بڑھ رہا ہے جس کے ترقی پزیر ممالک پر سنگین اثرات سامنے آرہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.