17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:50
بینک آف چائنا 18 اگست سے پاکستان میں کام شروع کریگا
آج نیوز - دنیا کا سب سے بڑا انڈسٹریل اور کمرشل بینک، بینک آف چائنا اٹھارہ اگست سے پاکستان میں کام شروع کرے گا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹس جاری کر دیا۔ اسٹیٹ بینک نے آئی سی بی سی کو پاکستان میں شاخیں کھولنے کے لئے لائسنس جاری کر دیا ہے۔ جس کے بعد رواں ہفتے دو شاخیں کھولی جائیں گی، ایک برانچ کراچی میں اور دوسری اسلام آباد میں کھلے گی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انیس سو چھپن کے ایکٹ کے تحت انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا اٹھارہ اگست سے شیڈول بینک کے طور پر کام شروع کردے گا۔ چینی بینک نے اسٹیٹ بینک کے پاس تین ارب روپے جمع کرائے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے اس اقدام سے نہ صرف پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات فروغ پائیں گے بلکہ پاک چین دوستی بھی مزید مضبوط ہو گی۔